جدہ ،اہلکارکو تھانہ میں گھس کرقتل کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

جدہ ،اہلکارکو تھانہ میں گھس کرقتل کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

جدہ (محمد اکرم اسد) طائف تھانے میں گھس کر پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے والے دو ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز طائف کے علاقے القریع پولیس تھانے میں دوملزمان نے تھانے میں گھس کر فائرنگ کر دی ۔ جس سے ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مفرور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقتول کو 5 گولیاں لگی تھیں، وار دات کے فوری بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔ مکہ مکرمہ پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے تھانے کو گھیرے میں لے لیا،اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرحمان الشمالی نے واقعہ کی تفتیش اور مفرور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مفرور قاتل شہر ہی میں ہیں۔ ابھی طائف سے باہر نہیں گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واردات کرنے والے خاندانی دشمنی کی بنا پر پولیس اہلکار کو قتل کرکے فرار ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی