سعودی عرب میں ممنوعہ پھل کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی

سعودی عرب میں ممنوعہ پھل کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی

جدہ (محمد اکرم اسد) شاہ فہد پُل پر کسٹم حکام نے ممنوعہ پھل ’’قورو‘‘سمگل کرنے کی کوشش کی ناکام ۔ کسٹم کے سربراہ فیف اللہ الصتیمی نے کہا ہے کہ بحرین سے آنے والے ایک مسافرنے اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں 598 کلو گرام قورو چھپا رکھا تھا۔ کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی۔ سمگلر کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی