باغبانپورہ ، شیلر چوک کے قریب گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل گیا

باغبانپورہ ، شیلر چوک کے قریب گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار) شالیمار کے علاقے میں ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو کے مطابق کالج روڈ شیلر چوک کے قریب شہری دلبر کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں کے آنے سے پہلے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔امدادی ٹیموں نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ٹائر جلنے کی وجہ سے دھوئیں کے سیاہ بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے اطراف میں مقیم شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اہل محلہ کے مطابق گودام مالک نے چند روز قبل ہی پرانے ٹائر منگواکر رکھے تھے۔ گودام کی چھت نہ ہونے کے باعث آگ سے ملحقہ گھر کم متاثر ہوئے۔

مزید :

علاقائی -