مغلپورہ ، نا معلوم 40سالہ شخص کی لاش برآمد
لاہور(وقائع نگار) مغلپورہ کے علاقہ سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مغلپورہ کے مقامی رہائشیوں کو سڑک کے کنارے ایک 40سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔