سبزی منڈی، آڑھتیوں نے دو چوروں کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا

سبزی منڈی، آڑھتیوں نے دو چوروں کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا

لاہور(وقائع نگار) سبزی منڈی کے علاقہ میں آڑھتیوں نے دو چوروں کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ذرائع کے مطابق سبزی منڈی کے علاقہ میں گزشتہ روز گلزار اور عمر نامی افراد نے ایک آڑھتی کے غلے میں سے رقم چوری کرنے کی کوشش کی جس پر آرھتیوں نے ان کو دیکھ لیا اور پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جنہوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی