آئس فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 3افراد بے ہوش ہو گئے

آئس فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 3افراد بے ہوش ہو گئے

لاہور(وقائع نگار)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں آئس فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 3افراد بے ہوش ہو گئے ،ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نجی آئس فیکٹری میں امونیا گیس خارج ہونے کی وجہ سے 3افراد بے ہوش ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بے ہوش افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی