نئی دہلی میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی فورٹس ہسپتال آمد، شبیر احمد شاہ کی عیادت کی
سرینگر (اے این این)نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی فورٹس ہسپتال آمد، شبیر احمد شاہ کی عیادت کی۔ اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔سید حیدر شاہ نے اس موقعے پرشاہ کے ساتھ مختصر بات چیت بھی کی اور ان کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔ شاہ نے اْن کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیر کی مظلوم قوم پا کستانی عوام ،حزب اقتدار ،حزب اختلاف، فوجی قیادت اور دینی تنظیمیں جو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے سلسلے میں اخلاقی،سیاسی اور سفارتی رول نبھارہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
اوراس امیدکاا ظہار کیا کہ وہ جموں کشمیر کے منصفانہ حل تک اسے جاری رکھیں گے۔