جنوبی افریقہ‘ ہائی کمشنر کا دورہ بوٹسوانا‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

جنوبی افریقہ‘ ہائی کمشنر کا دورہ بوٹسوانا‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے گزشتہ دنوں بوٹسوانا کا دورہ کیا۔ اپنے مختصر دورے کے بعد انہوں نے یہاں پر وزارت خارجہ میں ایشیا پیسیفک کے ڈائریکٹر اور سفیر ڈیابی مولیفسے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تجارتی، ثقافتی اور معاشی امور زیر بحث آئے نیز اسلام آباد اور گیبورون کے درمیان تجارتی وسفارتی روابط مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں جانب سے باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس حوالے سے دونوں ملکو ں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تیاریوں کے مراحل بھی زیر غور آئے ۔ دونوں جانب سے مفاہمتی یادداشت کی تیاری کے مراحل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ہائی کمشنر اور سفیر ڈیابی مولیف کی جانب سے امید کا اظہار کیا گیا کہ مفاہمتی یادداشت جلد مکمل کرکے اس پر دستخطوں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہائی کمشنر نجم الثاقب نے بوٹسوانا کوجونئیر اور سینئر سفارت کاروں کو مزید اعلیٰ تربیت کیلئے اسلام آباد بھجوا نے کی بھی پیش کش کی۔ مسٹر بولیف نے ہائی کمشنر کی پیش کش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد سفارت کاروں کو اسلام آباد بھجوانے کیلئے ان کی نامزدگی کی فہرست ارسال کردینگے۔ اپنے دورے کے دوران نجم الثاقب نے بوٹسوانا میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی اوران کے مسائل معلوم کیے۔

مزید :

عالمی منظر -