افغانستان میں دو بسوں کی ایک ٹینکر سے ٹکر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی

افغانستان میں دو بسوں کی ایک ٹینکر سے ٹکر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی

کابل(اے پی پی) وسطی افغان صوبے غزنی میں دو بسوں اور تیل سے بھرے ایک ٹینکر کی آپس میں ٹکر کے نتیجہ میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ کے بعد دونوں بسوں اور ٹینکر کو بھی آگ لگ گئی۔ یہ بسیں ملکی دارالحکومت کابل سے جنوبی شہر قندھار جا رہی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے بعد ان بسوں میں سوار افراد میں سے 70 سے زائد اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے تاہم متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 14 ہلاک شدگان میں 6 عورتیں اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قندھار اور غزنی کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر