قومی شاہرات کو حادثات سے محفوظ رکھنا موٹر وے پولیس کی اولین ترجیح ہے ، مرزا فاران بیگ

قومی شاہرات کو حادثات سے محفوظ رکھنا موٹر وے پولیس کی اولین ترجیح ہے ، مرزا ...

 لاہور(وقائع نگار)قومی شاہرات پر حادثات کا سبب بننے والے بلیک سپاٹ کی روک تھام کے لئے حد رفتار کو نافذکر نا ، متنبہ کر نے کے سا ئن بورڈ دیکھنے کی صلا حیت کو بڑ ھانااو ر شاہرات کو جدید سا ئنسی بنیادوں پر ٹریفک حا د ثات سے محفوظ ر کھنا مو ٹروے پولیس کی تر جیحات ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ قومی شاہرات پرجان لیوا حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہارزونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے مانگا منڈی کے قر یب قو می شاہراہ پرحا دثات کے حوالے سے بلیک سپاٹ والے مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس سروے کا مقصد حادثات کی وجوہات جاننا، بلیک سپاٹ کی نشاندہی کرنا، تکنیکی طورپر شاہرات کامعائنہ کرنا،روڈ سیفٹی کی مناسب سہولیات اور ٹریفک کے بہاؤ کے متعلق جانناہے تاکہ مربوط حکمت عملی کو اپناتے ہوئے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ این فائیو سنٹرل زون میں حادثات کے لیے خطرناک مقامات پکا میل یو ٹرن ، ہینو ٹرن ، انٹر نیشنل کنٹینر، مراکہ، موہنوال، سندر، علی گڑھ ٹرن مانگامنڈی، پھول نگربائی پاس، کوٹ رادھا کشن ٹر ن ، خطرناک موڑ پتوکی، پل حبیب آباد، رینالہ بائی پاس، اوکاڑہ، ویو ہوٹل ساہیوال اور بورے وال ٹرن چیچہ وطنی تلمبہ چوک، قادر پور راں بائی پاس شر قی، کبیر والا بائی پاس، بستی ملوک ،مسا فر خانہ بہاولپوراور لنک روڈ بہا ولپور بلیک سپاٹ کے حوالے سے نما یا ں مقا مات ہیں ۔تکنیکی نقا ئص شہروں کے سیدھے داخلی را ستے ،ڈبل یو ٹرن ، غیر قا نونی یو ٹرن ، اندھے مو ڑ ،آڑ ھی تر چھی کر اسنگ بناوٹ ، حفا ظتی ریلنگ اور سروس روڈ کا مو جود نہ ہونا حا دثات کی اہم تر ین وجو ہات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہرات پر تکنیکی نقائص کو حل کرنے کی تجاویز مر تب کی جائیں گی تاکہ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کوبچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ روڈ یوزر کی جانب سے اوورسپیڈنگ، رانگ سائیڈ اوورٹیکنگ، مسافروں کی اوورلوڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور کم عمر ڈرائیوروں کی روک تھام کے لیے بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ این ایچ اے کے ساتھ ملکر روڈ انجینئرنگ کے نقائص دور کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی بھی بنائی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی