مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،مردہ خانہ میں منتقل

مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،مردہ خانہ میں منتقل

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیں ۔پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ سے 70سالہ اور نواں کوٹ کے علاقہ سے 25سالہ شخص کی لاش مقامی افراد کو سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے دونوں جگہوں پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گی ۔

مزید : علاقائی