ایجرٹن روڈ ، پلازہ کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

ایجرٹن روڈ ، پلازہ کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

لاہور(وقائع نگار) ایجرٹن روڈ پر پلازہ کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ کے عملہ نے دو گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق ایجرٹن روڈ پر واقع اجمل پلازہ کی چوتھی منزل پر گزشتہ روز آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دو گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی