آج جس مقام پر ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں، نوازشریف

آج جس مقام پر ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں، نوازشریف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک خاندان کیلئے ماں کا کردارلائق تحسین ہے،میری ماں میرا حقیقی اثاثہ ہے،میں آج جس مقام پر ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں،ماں کا کردار اتنااہم ہے کہ ہر دن ماؤں کا دن ہے،خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعظم نوازشریف نے ماں سے محبت کے دن کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس عالمی دن پر تمام ماؤں کو سلام عقیدت پیش کرتاہوں،ایک خاندان کیلئے ماں کا کردار لائق تحسین ہے اورگھریلو زندگی کے ساتھ عملی میدان میں ماں کا کردار بڑھ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ میری ماں میراحقیقی اثاثہ ہے آج جس مقام پر ہوں میں اپنی ماں کی بدولت ہوں،ماں کا کردار اتنا ہی اہم ہے کہ ہر دن ماؤں کا دن ہے،ہماری زندگی کی تمام ترقی اورکردار سازی ماں کی بدولت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو زندگی کے ساتھ عملی میدان میں بھی ماں کا کردار بڑھ رہاہے،ہماری زندگیوں کا حاصل ماں کی بدولت ہے،امید ہے زندگی کے ہر شعبے میں ماں کے کردار کو یادرکھا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول