عمران خان جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں کے یرغمال بنے ہیں، پرویز رشید

عمران خان جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں کے یرغمال بنے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان ہر روز جھوٹ کی سیریز کے بغیر نہیں رہ سکتے ،مری میں گورنر ہاؤس کی تزئین نو کی جارہی ہے ،نجی رہائشگاہ کی نہیں۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں کے یر غمال بنے ہوئے ہیں ،عمران خان عمرے سے واپس آئے لیکن افسوس اپنی خامیوں پر نظر نہیں ڈال سکے ،بے بنیاد الزام پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مری میں گورنر ہاؤس کی تزئین نو کی جارہی ہے ،نجی رہائش گاہ کی نہیں۔

مزید : صفحہ اول