پانامالیکس کی نئی دستاویزات آج سامنے آئینگی ، 400پاکستانیوں کے نام منظر عام پر آنے کا امکان

پانامالیکس کی نئی دستاویزات آج سامنے آئینگی ، 400پاکستانیوں کے نام منظر عام ...

 لاہور (خصوصی رپورٹ ) پاکستان اور بین الاقوامی سیاست میں بھونچال لانے والے پاناما لیکس کا دوسرا دھماکا آج ہونے جا رہا ہے۔ آج (پیر )کوپانامہ لیکس کی نئی دستاویزات سامنے آئیں گی جن میں چار سو سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی منظر عام پر آسکتے ہیں۔ دو لاکھ سے زائد آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ بھی آن لائن دستیاب ہو گا۔ چار سو سے زائد پاکستانی جن کے نام منظر عام پر آنے کا امکان ہے ان میں زیادہ تعداد کاروباری شخصیات کی ہے اور ان میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے۔ آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ دو لاکھ سے زائد آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ جلد آن لائن ڈیٹا بیس پر دستیاب ہو گا ، تاہم صارفین کو آف شور کمپنی کے مالکوں کے متعلق مخصوص معلومات تک رسائی ہوگی۔ پاناما لیکس کی پہلی قسط آنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں خوب ہلچل مچی۔ آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو آف شور کمپنیاں رکھنے کے باعث استعفیٰ دینا پڑا جبکہ برطانیہ میں ڈیوڈ کیمرون کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالی۔ کئی ملکوں کے رہنما ابھی بھی اپنی صفائیاں پیش کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول