خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری

خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ )بلاول بھٹو زرداری نے قانون نافذ کرنے والوں سے کہا ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خرم ذکی کے قتل کی مذمت کی ہے اور خرم ذکی کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے لئے آواز بلند کرنیوالوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -