خان صاحب الزام سے پہلے کچھ توسوچیں ابھی مقدس زمین سے واپس آئے ہیں، مریم

خان صاحب الزام سے پہلے کچھ توسوچیں ابھی مقدس زمین سے واپس آئے ہیں، مریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خان صاحب الزام لگانے سے پہلے کچھ تو سوچ لیں، آپ ابھی مقدس زمین سے واپس آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کئے جانے والے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی ٹویٹ میں کیا ۔اپنے ٹوئیٹر پیغا م میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’ٹھیک ہے! اب مری میں واقع سرکاری گھر بھی شریف خاندان کی ملکیت ہو گیا‘‘ ۔یہ آدمی تو سیدھا مقدس زمین سے آیا ہے ‘‘۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک پیغام شیئر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم کے خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ یہ بہت شرمناک بات ہے کہ حکومت نے سارک کانفرنس کی آڑ میں شریف خاندان کے مری میں واقع نجی گھر کی تزئین و آرائش کیلئے 43کڑوڑ روپے کی منظوری دی ‘‘۔ مریم نواز نے ازراہ تفنن اپنے پیغام کے آخر میں ’’برا مت سنو ‘‘کا ایموجی بھی شیئر کیا۔ دوسری جانب مریم نواز نے عالمی مدرز ڈے کے حوالے سے میاں محمد بخش صاحب کے پنجابی شعر بھی شیئر کئے ۔مریم نوازنے لکھا کہ ’’باپ سراں دے تاج محمد، تے ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ جبکہ ایک اورپیغام میں لکھا کہ ’’ ہر اک شے بازاروں لبھدی، تے نئی لبھدیاں نے ماواں‘‘ ۔مریم نواز نے اپنے ٹوئیڑپیغامات کے ساتھ اپنی فیملی کیساتھ خوش خرم تصاویر بھی شیئرکیں۔

مزید :

صفحہ اول -