طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ٹیچر حافظ انجم کو 14 روزکیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ٹیچر حافظ انجم کو 14 ...

لاہور(خبرنگار) ڈیوٹی مجسٹریٹ کینٹ نے دوسری جماعت کے طالب علم محمد اکبر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار سکول ٹیچر حافظ انجم کو 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ ملزم سکول ٹیچر حافظ انجم کو گزشتہ روز ہربنس پورہ پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر