اکثر علاقے آئندہ دو روز تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

اکثر علاقے آئندہ دو روز تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

لاہور(خبر نگار) پاکستان کے اکثر علاقے آئندہ دو روز تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں آئندہ شدید گرمی پڑنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اوررحیم یارخان میں پارہ اکتالیس ڈگری جبکہ بہاولپور، فیصل آباد اور لاہور میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ سینتیس ڈگری کو چھوگیا۔ شہر قائدمیں درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر