پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا

لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ تین بجے سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی صدارت میں شروع ہو گا اجلاس میں پنجاب ایگریکلچرل ، فوڈ اینڈڈرگ اتھارٹی آرڈینس2016ء اور پنجاب لوکل گورنمنٹ(فورتھ ترمیم) آرڈینس 2016ء پیش کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اوقاف ومذہبی امور، تحفظ ماحول اور کان کنْی ومعدنیات کے حوالے سے سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نومنتخب صدر قمر زمان بھٹی اور نومنتخب سیکرٹری علی اکبر سپیکر رانا اقبال سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر