ہم اپنے5سالہ دور میں پاکستان کو تبدیل کردینگے،سکندر حیات بوسن

ہم اپنے5سالہ دور میں پاکستان کو تبدیل کردینگے،سکندر حیات بوسن

ملتان( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیرنیشنل فوڈسکیورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے ہم ان پانچ سالوں میں پاکستان کو تبدیل کردیں گے اگر ہمارے منصوبے پورے ہوگئے تو اگلے پانچ کیلئے بھی عوام ہمیں منتخب کریں گے ۔ حکومت(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب میں تاریخ کا سب بڑاپراجیکٹ میٹرو بس شروع کئے ہوئے ہے جس کا 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور14اگست تک امید ہے عوام کی سہولت کیلئے شروع کردی جائے گی دوسرا بڑا پیکج 431ارب روپے سے کسانوں کو پہلی مرتبہ اتنی بڑی سبسڈی دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت ہے جس سے کسان بھائی مستفیدہور ہے ہیں‘ ان خیا لات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ قاسم بیلہ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے لگائی گئی کھلی کچہری کے موقع پراحکامات جاری کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے مزیدکہاکہ کسانوں کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سبسڈی دی گئی ہے جس سے ان کے کئی مسائل حل ہوں گے ہماری حکومت عوامی خدمت جاری رکھے گی ۔انہوں نے عوامی مسائل سنے اور لوگوں سے درخواتیں وصول کیں جن پر موقع پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی مسائل جلدحل کرنے کی ہدایت کی ‘اس موقع پر نومنتخب چیئرمین یونین کونسل سرفرازکھور،ارشدمیٹ اورملک مجاہدسندیلہ بھی موجودتھے ۔اختتام پر وفاقی وزیرمصروف دن گزار کراسلام آباد روانہ ہوگئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر