اپوزیشن جماعتیں ’’مک مکا ‘‘ کی سیاست سے قوم کو گمراہ کر رہی ہیں ‘ جمشید دستی

اپوزیشن جماعتیں ’’مک مکا ‘‘ کی سیاست سے قوم کو گمراہ کر رہی ہیں ‘ جمشید ...

خان گڑھ ( نمائندہ پاکستان) یونین کونسل تلیری کی بستی لوہار والا میں فراہمی بجلی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے چےئر مین جمشیداحمد دستی نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر مک مکا کی سیاست کر قوم کو گمراہ کررہی ہیں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

vانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مخالف تحریک کے پی کے میں زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،انہوں نے کہا کہ گمراہ کن احتجاج میں چار ہیجڑوں کے ڈانس کروا کر ملک کو انصاف نہیں مل سکتااس طرح کے بھونڈوں طریقے سے چلنے والی تحریکوں کا حال عمران خان جیسا ہی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ اور تحریک انصاف کے پی کے میں اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں اسی لیے یہ دونوں جماعتیں ن لیگ کی کرپٹ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کسان بد حال ہے انہیں باردانہ نہیں مل رہا مگرعمران خان ملک کے اندورنی مسائل کی بجائے پانامہ پیپرز کے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے آفیسرسے کروڑوں روپے برآمد ہونااس بات کا ثبو ت ہے کہ چاروں صوبوں میں تعینات بیورو کریٹس حکومتی ایماء پر دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی بلا امتیاز آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ کھربوں روپے کے میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی سڑکیں ہر ماہ سینکڑوں انسانی زندگیاں نگل رہی ہیں اس اہم مسئلے پر رمضان شریف کے بعد عوامی راج پارٹی بھر پور تحریک چلائے گی ۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر