ملک میں جمہوریت نہیں کرپٹ حکمرانوں کو خطرہ ہے ‘ذوالفقار کھوسہ

ملک میں جمہوریت نہیں کرپٹ حکمرانوں کو خطرہ ہے ‘ذوالفقار کھوسہ

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ)پانامہ لیکس پر وزیر اعظم ڈھٹائی سے اپنے خاندان کا دفاع کر رہے ہیں ، ہو اپوزیشن پر الزامات لگانے کی بجائے قوم کو بتائیں کہ ان

(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کی اولاد کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی حکومت کے ایک سیکرٹری سے نیب 70کروڑ کی نقدی اور سونا بر آمد کرتی ہے، نیب پنجاب میں کاروائی کرے ۔ اس سے بڑے دولت کے انبار برآمد ہونگے، قوم اس مسیحا کی منتظر ہے جو بے لاگ احتساب کر کے ملک کو کرپشن سے پاک کرے ملک میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ حکمرانوں کو خطرہ ہے، میٹرو بس اورنج لائن ٹرین بڑے منصوبوں میں بڑی کرپشن ، نواز حکومت ایسے منصو بے بناتی ہے، جس میں لوہا استعمال ہو ، ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب و سینیٹر سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردارذولفقار علی خان کھوسہ نے کہا ، عوام دہشت گردی بے روز گاری مہنگائی سے تنگ حکمرانوں کی میگا کرپشن کو بے نقاب دیکھ کر ایسے مسیحا ء کے منتظر ہیں جو بے لاگ احتساب کر کے ملک کو کرپشن سے پاک کرے ، انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم کی مسلم لیگ کا نام بھی بد نام کر کے رکھ دیا ہے، پاکستان کو قائد اعظم پاکستان بنانے کیلئے قوم کو جاگنا ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر