ڈکیتی میں ناکامی پر بھاگنے والا ملزم22روز بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ڈکیتی میں ناکامی پر بھاگنے والا ملزم22روز بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ملتان(شیخ ارسلان) 22روز قبل ڈکیتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو سی آئی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ملزمان نے سینکڑوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، واضح رہے کہ 17اپریل کو تھانہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ 9نمبر چونگی کے قریب واقع دکان فش لینڈپر گزشتہ شام دو مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جس پر وہاں موجود دکاندار ناصر نے فوری رپیٹر اٹھا کر (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

اس پر فائر کردیا ،جس سے دونوں زخمی ہوگئے تاہم ڈاکووں کی جانب سے جوابی فائرنگ پر وہاں موجود خریدار احمد اور دکان میں کام کرنے والا محسن بھی زخمی ہوگئے،ڈاکووں نے وہاں سے فوری طور پر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے راہ زن سے موٹر سائیکل کھینچی اور فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی ،باوثوق ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے دو میں سے ایک ڈاکو کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ،ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کا نام شہباز عرف شبا ہے اور اس نے دوران تفتیش سینکڑوں راہ زنی کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر