دنیا پور چوک پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے
ملتان(کرائم رپورٹر) تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،بتایا جاتا ہے کہ 32سالہ حبیب گزشتہ روز اپنی بیوی اور بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا،دنیاپور چوک (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تینوں گر پڑے جس سے حبیب اور اسکی بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بہن زخمی ہوگئی جسے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ٹرک ٹکر