لڑکی اغواء ‘پنچایت نے لڑکے کی بہن کو ونی کرنیکا فیصلہ دیدیا

لڑکی اغواء ‘پنچایت نے لڑکے کی بہن کو ونی کرنیکا فیصلہ دیدیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پنچائیت نے لڑکی اغواء کے بدلے لڑکے کی بہن ایم اے پاس حافظ قرآن عالمہ کو ونی دینے کا فیصلہ دے دیا،تفصیل کے مطابق چاہ فتح والا موضع درگھ کے رہائشی عاشق (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

محمد چنڑ بیٹا حافظ قرآن شکیل احمد نے رشتہ دار ہمسایہ محمد سلیم مرحوم کی بیوہ اسحاق چنڑ کی بیٹی نورین بی بی کو3 مئی کے روز بھگا کر لے گیا جس پر اس کے رشتہ دروں اسحاق چنڑ‘محمد وقاص چنڑ‘غلام عباس چنڑ ‘محمد سہیل چنڑ‘شاہد چنڑ ‘ واحد بخش چنڑ‘غلام فرید چنڑ‘خالد چنڑ‘عابد چنڑ‘بلال چنڑ ‘شعیب چنڑ‘وارث چنڑ‘صادق چنڑ ‘محمد اکرم چنڑ ‘فیاض چنڑنے عاشق محمدکو غلام عباس کے ڈیرے بر بلوایاتھا اور پنچائیت نے عاشق محمد چنڑ کو اپنی بیٹی طاہرہ شہنازجو کہ ایم اے پاس حافظ قرآن عالمہ اور کمیونٹی پرائمری سکول بخشے والا میں بطور ٹیچر ہے کو بطور ونی نورین بیوہ کے بھائی محمد وقاص کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا،فیصلے سے انکار پررات کے وقت ملزمان اسحاق ولد نور محمد مسلح بندوق ‘محمد وقاص ولد اسحاق ملسح پسٹل‘غلام عباس ولد نور محمد مسلح سوٹا‘محمد سہیل ولد غلام عباس مسلح پسٹل‘شاہد ولد واحد بخش مسلح کلاشنکوف‘ملک بشیر احمد ولد محمد بخش مسلح سوٹا‘غلام عباس ولد محمد بخش مسلح کلہاڑی ‘واحد بخش ولد نور محمد مسلح سوٹا‘غلام فرید ولد نور محمد مسلح کلہاڑی‘خالد ولد غلام فرید مسلح سوٹا‘عابد ولد غلام فرید‘ مسلح سوٹا‘محمد اکرم مسلح سوٹا پسران خدا بخش ‘فیاض ولد محمد اسلم مسلح پسٹل اس کے گھر کی دیوار پھلانگ کر حویلی کا دروازہ توڑ کر اندر حویلی داخل ہوگئے ‘کمرہ کی کھڑکی توڑ دی اور گھر میں خواتین کو تلاش کرتے رہے اور غلیظ گالیاں دیتے رہے رہائشی کمرے کے اندر جا کر پیٹی کے تالے توڑ دےئے اور صندوق کا کنڈا توڑ دیا اور پیٹی اور صندوق سے طلائی زیورات دس تولے نقدی رقم دولاکھ پچاس ہزار روپے اور قیمتی کپڑے زنانہ ‘چھوٹی بیٹی کے جہیز کا قیمتی سامان مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور گھر میں پڑی ہوئی گندم میں سے 20من گندم اٹھاکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر فرار ہو گئے تھے،‘اس بارے عاشق محمد چنڑ نے اپنی بیوی محبوب الٰہی ،بیٹی طاہرہ شہناز،بیٹے محمد طیب اور دیگر اہل وعیال کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد چنڑ کی سربراہی میں پنچائیت نے ونی کا فیصلہ دیا ،لڑکی کی رخصتی نہ دینے اور انکار کرنے پر ملزمان نے انکا جینا دشوار کر دیا ہے ،انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ انکے بیٹے شکیل احمد کو انہوں نے خود اغواء کیا اور اسے ورغلا پھسلا کرلڑکی کی والدہ نسرین بی بی نے خود فیصل آباد بھیجا جہاں انکا عدالت کے ذریعے نکاح بھی کرایا گیا ،ملزمان با اثر ہونے پراب پولیس سے ملی بھگت کرکے شکیل کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا ہے،انہیں انصاف دیا جائے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر وہ ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہو جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر