پنجاب ٹیچرز یونین کی کور کمیٹی کا آج اجلاس ‘ احتجاجی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا

پنجاب ٹیچرز یونین کی کور کمیٹی کا آج اجلاس ‘ احتجاجی لائحہ عمل تیار کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)رانا محمد اسلم صاغر صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ملتان ،میاں محمد شفیق کمبوہ صدرپنجاب ٹیچرز یونین ملتان ڈویژن ،میاں طیب احمد بودلہ سیکرٹری اطلاعات ،ملک محمد اسلم وٹو،جام محمد اسلم ،رانا اظہر محمود اور کوثر پروین صدر پنجاب ٹیچرز یونین شعبہ خواتین ملتان سٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج 9مئی بروز سوموار پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین ہوگا جس میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور دانش اتھارٹی کو حوالے کرنے کے بارے میں جو احتجاجی شیڈول جاری کیا جائے گا اس کے تحت صوبہ بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ہاؤس رینٹ نئے سکیلوں کے مطابق دیا جائے اور میڈیکل الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے ۔