پرائمری سکول کے طلبہ کو گندم کی کٹائی پر لگا دیا‘ مویشی چرانے کی بھی ڈیوٹی

پرائمری سکول کے طلبہ کو گندم کی کٹائی پر لگا دیا‘ مویشی چرانے کی بھی ڈیوٹی

چوک سرورشہید( سپیشل رپورٹر+نامہ نگار)سکول ہیڈماسٹر طلباء کو پڑھانے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کی بجائے گندم کی کٹائی کروانے لگاتفصیل کے مطابق موضع چوہدری تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی دوست محمد ولد اللہ بخش، محمد شریف ولد محمد عثمان، اللہ ڈتہ ولد اللہ بخش، عبدالطیف ولد احمد بخش نے ای ڈی او مظفرگڑھ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہیکہ گورنمنٹ پرائمری سکول خدا بخش خاں والا کوڈ نمبر32320226 کا ہیڈ ماسٹر احمد علی ولد اللہ بخش ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے اور بچوں سے سکول اوقات میں گندم کی کٹائی کرواتاہے مویشیوں کو چرانے کے لئے کہتا ہے اور گھریلو کام کاج بھی کرواتاہے اور اس نے سکول کے قریب ہی ایک پرائیویٹ سکول بھی بنارکھا ہے اور زیادہ تر وقت اپنے پرائیویٹ سکول میں دیتا ہے ہمارے بچے تعلیم سے نابلد رہ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا نعرہ پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب ناکام ہوکر رہ گیا ہے۔ لوگوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گندم کٹائی

مزید : ملتان صفحہ آخر