اساتذہ جگاؤ تعلیم بچاؤ تحریک حکومتی فیصلہ کیخلاف12مئی کو لاہور میں احتجاج کریگی

اساتذہ جگاؤ تعلیم بچاؤ تحریک حکومتی فیصلہ کیخلاف12مئی کو لاہور میں احتجاج ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین حکومت پنجاب کی طرف سے نظام تعلیم کو نجکاری کی نذر کرنے اور اساتذہ کو گولڈن شیک(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہینڈ کے ذریعے فارغ کرنے کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف بارہ مئی کو پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور ریلی نکالے گی ۔ اللہ بخش قیصر مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین ، رائے غلام مصطفی ریاض چیئرمین سپریم کونسل ، وحید مراد ، اللہ رکھا گجر ، رؤف احمد پیرزادہ ، منیر چغتائی ، عبدالرشیدناگرہ، چوہدری تاج حیدر ، طارق محمود مرزا اور ملک جاوید نے بیان میں کہاکہ حکومت کے فیصلہ سے ایک طرف اساتذہ کرام بے روزگار ہو جائیں گے ۔ اس کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے بھی اس ملک کے شہریوں اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند نہیں ہونے دیں گے ۔ اساتذہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ’’اساتذہ جگاؤ تعلیم بچاؤ‘‘ تحریک چلا رہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر