آج سیارہ عطارد سورج سے کراس کریگا خوبصورت منظر پاکستان میں بھی دکھائی دیگا

آج سیارہ عطارد سورج سے کراس کریگا خوبصورت منظر پاکستان میں بھی دکھائی دیگا

میلسی ( نمائندہ پاکستان) آج 9مئی کو نظام شمسی کاپہلااورسب سے زیادہ چمکدارسیارہ عطارد (مرکری ) سورج سے قران (کراس ) کرے گایہ انوکھا اورمنفرد تخلیق ہونے والاخوبصورت منظرپاکستان میں بھی دکھائی دے گاماہرین کے مطابق 9مئی کوڈھلتے سورج کے وقت یہ منظرصاف دکھائی دے گااس منظرکوننگی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں گہرے رنگ کے چشمے یاایکسرے پیپرکو دوہراکرکے اس منظرکامشاہدہ کریں عطارد کالے تل کی طرح سورج کے چہرے پررینگتاہوانظرآئے گاچونکہ عطارد کاتاریک حصہ زمین کی طرف ہوگادوبارہ یہ منظر سال 2019اورسال 2032میں نظرآنے کاامکان ہے عطارد نظام نظام شمسی کا تیز ترین اورچھوٹاسیارہ ہے اوراس کی چمک تمام سیاروں سے زیادہ ہے ۔ماہرین اس منظرکو احتراق عطارد کہتے ہیں اورسورج کایہ ہمسایہ اوراسے دن کاستارہ بھی کہتے ہیں نظام شمسی میں اسے منشی کی حیثیت حاصل ہے سیارہ ہے ۔

عطارد

مزید : ملتان صفحہ آخر