ملتان میٹرو بس پراجیکٹ دیگر میٹرو منصوبوں کی نسبت اپنی مثال آپ ہے،صابر سدوزئی

ملتان میٹرو بس پراجیکٹ دیگر میٹرو منصوبوں کی نسبت اپنی مثال آپ ہے،صابر ...

ملتان(نمائندہ خصوصی ) چیف انجینئر و ٹیکنیکل ایڈوائزر ملتان میٹرو بس پراجیکٹ صابر خان سدوزئی نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس سسٹم کوالٹی ،جدت اور پائیدار ی کے حوالے سے دیگر میٹرو بس منصو بوں کے مقابلے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ میٹرو بس اسٹیشنز کے گیٹ میں جدید سنسر لگائے جائیں گے جو بس (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

رکنے کے ساتھ خود بخود کھل جائیں گے ۔میٹرو بس کاریڈور کی کارپیٹنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ فلائی اوور پر تعمیر ہو نے والے میٹرو بس اسٹیشنز پر آہنی کالم لگا نے کا کام جاری ہے ۔ یہ بات انہوں نے منصو بے کے معیار اور جاری ترقیاتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔چیف انجینئر نے بتایا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ملتان کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ ملتان میٹروبس سسٹم لاہور اور راولپنڈی ۔اسلام آبادمیٹرو بس سسٹم سے زیادہ جدید ،خوبصورت اور پائیدار ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصو بے پر کام کر نے والے انجینئر زنے اسے چیلنج سمجھ کر کر قبول کیا اور انہیں فخر ہے کہ ملتان میں میٹرو بس ٹریک پر ایکسپریس بسوں کو چلانے کی سہولت ہے جہاں ایک بس میٹرو اسٹیشن پر دوسری بس کو اوور ٹیک کرکے آگے بڑھ سکے گی کیونکہ میٹرو اسٹیشنز پر چار لین تعمیر کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ منصوبے کیلئے گرڈر لانچنگ پیڈ ،جنریٹرز ،ایسکالیٹر،ایلی ویٹر ،سینڈ وچ پینل اور گلاس یورپ اور مڈل ایسٹ سے درآمد کیا گیا ہے ۔اس طرح لاہور اورپنڈی کے منصو بوں کے تجربے سے بھرپور استفادہ اٹھایا گیا ہے ۔ملتان منصوبے کے میٹرو اسٹیشنز واٹر پروف اورخوش گوار ماحول کے حامل ہوں گے ۔

صابر سدوزئی

مزید : ملتان صفحہ آخر