ٹریفک قوانین صرف غریبوں پر لاگو ‘ امیر زادوں نے قواعد کی دھجیاں اڑادیں

ٹریفک قوانین صرف غریبوں پر لاگو ‘ امیر زادوں نے قواعد کی دھجیاں اڑادیں

ملتان(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز کی کاروائی سے امیر طبقہ محفوظ جبکہ مڈل کلاس طبقہ زیر عتاب ہے،واضح رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے کچھ روز قبل جاری کردہ علامیہ میں تمام شہریوں کو تنبیہ کی گئی تھی ، کہ وہ غیر تصدیق شدہ نمبر پلیٹس نیلی بتی اور شیشوں سے کالے پیپر ہٹا لیں بصورت دیگر کاروائی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کا کہا گیا تھا۔اس کے برعکس شہر میں نیلی بتی والی گاڑیاں اور شیشوں پر کالے پیپر چڑھانے کا عمل جاری ہے،قانون کی دھجیاں اڑاتے اشراف زادے ٹریفک وارڈنز کو وردی اتروانے کی دھمکیاں دے کر دھڑلے سے نکل جاتے ہیں۔دیکھنے میں آیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز صرف مڈل کلاس شہری جو موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں ،ان کے چالان کرتے ہی نظر آتے ہیں۔شہریو ں کا اس بارے کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو چاہیے کہ وہ موٹر سائیکل سوار شہریوں کو تنگ کرنے کی بجائے شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی پر توجہ دیں،چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے جنرل ہولڈ آپ کا حکم ملتے ہی ٹریفک وارڈنز موٹر سائیکل سوار شہریوں کو اذیت میں مبتلا کرتے دیکھائی دیتے ہیں،جبکہ امیر اور بااثر طبقے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے۔چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت کے باوجود شہر میں نیلی بتی کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر