دنیا پور ‘ ٹریفک پولیس رویہ کیخلاف ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرہ ‘ ٹریفک جام

دنیا پور ‘ ٹریفک پولیس رویہ کیخلاف ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرہ ‘ ٹریفک جام

دنیا پور ( نامہ نگار ) ٹریفک پولیس کے نا روا سلوک کے خلاف درجنو ں ڈرائیورز (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

نے اپنے ٹرک اور ٹرالرز دنیا پور میں دوکوٹہ چوک میں احتجاجاّ کھڑے کرکے لودہراں خانیوال نیشنل سپر ہائی وے پر روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک جام ہوگیا اس میں متعدد مسافر گاڑیا ں بھی پھنسی رہیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار معاملہ بگڑتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے ادھر ڈرائیورز نے الزام عائد کیا ہے کہ دنیا پور ٹریفک پولیس کے اہلکار سپر ہائی وے پر دوتین جگہ پر ناکے لگا کر کھڑے ہوتے ہیں جو ان کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود رشوت مانگتے ہیں نہ دینے پر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنا تے ہیں بلکہ پانچ سوسے ایک ہزار کا چا لان کرکے چٹ تھما دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ رقم نقد دو راستے میں کوئی پوچھے تو اسے یہ چالان چٹ دکھا دینا ڈرائیورز نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ادھر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ فیڈ ریشن کے جنرل سیکرٹری ملک اختر جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا پور ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے سے گذ رنے والی کراچی سے پشاور اور دیگر شہریو ں کو جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ سے لوٹ مار میں پنجاب بھر میں بدنام ہے جس پر وہ شدید احتجاج کرتے ہیں اور ڈرائیورز پر مبینہ پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر ڈی پی او لودہرا ں نے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہ کیا تو صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر