گرمی میں شدت آتے ہی بجلی لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ میں اضافہ، تاجروں نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

گرمی میں شدت آتے ہی بجلی لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ میں اضافہ، تاجروں نے ہڑتال کی دھمکی ...

ملتان،خانیوال ، حویلی کورنگا، کوٹ ادو ، راجن پور (نمائندہ پاکستان +نمائندگان) لوڈ شیڈنگ ،لوڈ منیجمنٹ ،ٹرپنگ،اور بریک ڈاون نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے با سیوں کی زندگی اجرین کردی ہے،اتوار کے روز بھی معمول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری تڑپ اٹھے،شہریوں نے میپکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ واپڈا کے دفاتر کا گھیراو کرکے بھرپور احتجاج کریں گے ۔ گرمی اور حبس میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی غیر اعلانیہ اضافے دیکھنے میں آرہا ہے حکومت پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں اور جیلوں میں شکایات کے یپش نظر خصوصی فنڈ مختص کرنے کی ہدایات کی ہیں دریں اثناء سابق صدر ڈسٹرکٹ بار طارق نوناری ایڈووکیٹ نے کہاکہ گرمی اور شدت کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے انہوں نے لوڈ شیڈنگ پر غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بُری طرح متاثر ہورہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے ۔ ٹریڈرز چیمبر نے جنرل سیکرٹری محمد اشرف پراچہ نے صحافیوں کو بتایا کہ خانیوال شہر میں ہونے والی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں اور شہری زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے اس سلسلہ میں رواں ہفتہ ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا اگر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو تاجر برادری مجبوراً شٹر ڈاؤن کرے گی ۔حویلی کورنگا سے نامہ نگار کے مطابق سورج کے آگ برسانے کے ساتھ ہی واپڈا بھی آگ برسانے لگا جوں جو ں گرمی کا زور بڑھنے لگا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا ۔اس کے علاوہ وولٹیج مسلٗہ بھی زورں پر آ گیا۔اڈا25 پل اور گردو نواح میں18گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ باقی ٹائم وولٹیج80سے 100کے درمیان جس کی وجہ سے کارو بار تبا ہ ہو کر رہ گیا ہے ۔جنرل سیکرٹری شیخ قیصر اقبال ندیم۔کسان ممبر حاجی اقبال چڈھڑ ۔عبدالغفار تبسم ۔محمد عاشق نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہو ئے ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز چھٹی ہونے کے باوجود بھی دورانیہ کم نہ ہو اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر 14سے16گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے ،صارفین وشہریوں نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق راجن پورمیں اتوار کی چھٹی کے باوجود واپڈا کی جانب سے دن بھر غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ جاری رہی ،وقفہ وقفہ سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے شہریوں کا گرمی کے مارے برا حال ہو گیا جبکہ بار بار عارضی بندش اور وولٹیج کی کمی بیشی سے کئی علاقوں میں شہریوں کی گھریلو مصنوعات بھی جل گئی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ واپڈا حکام سے ذمہ داران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر