خرم ذکی بہادر انسان تھے، ہمیشہ حق کی آواز بلند کی، بلاول بھٹو

خرم ذکی بہادر انسان تھے، ہمیشہ حق کی آواز بلند کی، بلاول بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن خرم ذکی کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خرم ذکی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔اتوارکو اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خرم ذکی بہادر انسان تھے جو ظلم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہے۔ خرم ذکی نے ہمیشہ ناانصافیوں کے خلاف اور حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ دکھ کی اس گھڑی میں خرم ذکی کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے بھی سول سوسائٹی کے کارکن خرم ذکی کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ پیپلز پارٹی خرم ذکی کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول