کراچی، گاڑی کی ٹکرسے حساس ادارے کا افسر جاں بحق

کراچی، گاڑی کی ٹکرسے حساس ادارے کا افسر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پروزیراعلی ہاؤس کے افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے حساس ادارے کا افسر جاں بحق ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی معروف شاہراہ فیصل پرتیزرفتارکارکی ٹکر سے حساس ادارے کا افسر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جاں بحق افسر کی شناخت ناصرشریف کے نام سے ہوئی ہے ۔لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا۔فیروزآباد تھانے کی پولیس کے مطابق جس کار سے حادثہ پیش آیا اسے وزیراعلی ہاؤس کے افسراحمد مختیارکا بیٹا ڈرائیو کررہا تھا اور اس نے گرفتاری کے وقت پولیس افسران کوسنگین نتائج کی دھمکیا بھی دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پرکسی نشہ آور شے کا اسعتمال کررکھا تھا جس کے سبب وہ مکمل طور پراپنے ہواس میں نہیں تھا، ملزم کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے کے اعلی افسران فیروزآباد تھانے پہنچ گئے ہیں جہاں واقعے کی ابتدائی تحقیقات کا جائزہ لیا۔