اپوزیشن کے ٹی او آرز ’’ٹرمز آف ریوینج‘‘ ہیں،عرفان صدیقی

اپوزیشن کے ٹی او آرز ’’ٹرمز آف ریوینج‘‘ ہیں،عرفان صدیقی

کراچی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کا مقصد معاملے کو الجھانا ہے،ملک کو تعمیر و ترقی سے ہٹانے والے تماشے سے قوم کو دلچسپی نہیں، کوشش ہے کہ معاملہ حل ہو اور سپریم کورٹ کا کمیشن اپنا کام کرے۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز ’’ٹرمز آف ریوینج‘‘ ہیں، حکومت اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں سنجیدہ ہے، اپوزیشن کے سنجیدہ عناصر بھی اپوزیشن کے ٹی اوآرز سے اتفاق نہیں کرتے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کا مقصد معاملے کو الجھانا ہے،ملک کو تعمیر و ترقی سے ہٹانے والے تماشے سے قوم کو دلچسپی نہیں، کوشش ہے کہ معاملہ حل ہو اور سپریم کورٹ کا کمیشن اپنا کام کرے۔

مزید : کراچی صفحہ اول