، شفاف احتساب ترقی کا ضامن ، کرپشن کرنیوالوں کو حکمرانی کا حق نہیں ، پرویز مشرف
لاہور/لندن (مانٹیرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سر براہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف احتساب ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ‘کر پشن کر نیوالوں کو سیاست کر نیکا کا کوئی حق نہیں ‘ہمارے دور میں پاکستان میں روزگار کے جتنے مواقع اور قوم کو ترقی او ر خوشحالی ملی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ‘علاج کیلئے بیرون ملک ہوں،بہت جلد اپنی قوم کے در میان موجودہ ہوں گا او ر ملکی مسائل کا حل ہی میری اولین تر جیح ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رکن رانا محمد رفیق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پرویز مشرف نے ان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے بدترین مشکلات کا شکارہے اور موجودہ حکمران قوم سے کیے جانیوالے کسی بھی وعدے کو پورانہیں کر سکے بلکہ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی حالات مزید خراب ہوئے ہیں اور کر پشن بھی بدتر ین اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں شفاف احتساب بہت ضروری ہو چکا ہے کیونکہ جب شفاف احتساب نہیں ہوگا کر پشن کر نیوالوں کو سزا نہیں ملے گی۔