اپوزیشن اور دھرنے والوں کا مقصد احتساب نہیں کوئی اور ہے ، امیر مقام

اپوزیشن اور دھرنے والوں کا مقصد احتساب نہیں کوئی اور ہے ، امیر مقام

 پشاور(پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ اپوزیشن اوردھرنے والوں کامقصد احتساب نہیں کوئی اورہے، انہیں فکرلاحق ہے کہ اگرموجودہ وفاقی حکومت کے دورمیں ترقیاتی کاموں کاتسلسل اسی طرح جاری رہاتو2018کے انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی جیت یقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہودسمیت ترقیاتی کاموں کاجال بھی بچاتے رہیں گے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے بھی کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت چوہوں کی ناپ تول اور عمرکے تجزیوں میں مصروف ہیں عوام کے مسائل کوپست پشت ڈال دیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی طرف سے بھیجے گئے نوٹس کاجواب جمع کرنے کے بعدDROکے دفترمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماناصرخان موسیٰ زئی،ڈسٹرکٹ ممبررحم دلنواز اوررئیس خان بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت کی میرٹ اورانصاف کی کھلی کھل گئی ہے،خیبرلیکس کی انکوائری اس وزیرکی وساطت سے کی گئی جسے کچھ عرصہ قبل بدعنوانی کے باعث وزارت سے معزول کردیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ خیبرلیکس کی انکوائری جوڈیشل کمیشن کی نگرانی کی جائے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے،اس باربھی اپنے چہیتوں کوبچانے کیلئے قانون کوہاتھ کی چڑی بنادیا،انٹی کرپشن میں بھی جس آفیسرکے ہاتھ عمران خان کے چہیتوں کی گریبانوں تک پہنچ گیااس کی تنزلی کردی گئی جس نے تحریک انصاف کابھانڈہ پھوٹ دیا۔ریٹرننگ آفیسرعنایت وزیرسے گفتگوکرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ PK-8میں انتخابات کے دن پاک آرمی کوتعینات کرکے پرامن انتخابات کویقینی بنایاجائے جس پرریٹرننگ آفیسرنے کہاکہ 12مئی کوپاک آرمی کی تعیناتی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول