جونیرای پی آئی ٹیکنیشز آف فاٹا کا پولیو سمیت تما م ویکسین سے بائیکاٹ کااعلان

جونیرای پی آئی ٹیکنیشز آف فاٹا کا پولیو سمیت تما م ویکسین سے بائیکاٹ کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر(نمائندہ خصوصی )جونیرای پی آئی ٹیکنیشز آف فاٹا کا پولیو سمیت تما م ویکسین سے بائیکاٹ حکومت ملک کے دیگر صوبوں کی طرح 2002 میں کنڑیکٹ پالیسی کے تحت بھرتی ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کریں عدالتی فیصلوں اور گورنر خیبر پختون خواہ کے احکامات کے باوجود ہمیں اب تک ریکولر نہیں کیا جا رہا ہے اور ہمیں ہر بار تنخواہیں احتجاجوں کے بعد ملتی ہے ای پی آئی ٹیکنشنز اور پیرامیڈکس کی طرح ہمیں بھی پے اینڈ فیکسیشن اور گریڈ 12 دی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق جونیر ای پی آئی ٹیکنیشنز آف فاٹا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں باجوڑ ایجنسی سے محمد راز خان محمد اکرم مہمند ایجنسی سے محمد اسرار خیبر ایجنسی سے شیر محمد سید ریاض شید فاروق شاہ ایف آر پشاور سے عمر حیات ۔صدارت خان ۔ہلال ۔اشفاق خان اور ایف آر کوھاٹ سے صفدر امین ۔اورکزئے سے شاہنواز ۔سامین ۔عراق علی کرم ایجنسی سے کوثر علی ۔خاور ۔نارتھ وزیرستان سے لیاقت اللہ داوڑ ساوتھ وزیرستان سے شفیع الرحمن اور ایف آر ڈی آئی خان سے عمران ۔اور زمان شاہ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 2002 میں ہم کنٹریکٹ پالیسی کے تحت بھرتی ہوئے اور اب تک ہم ریکولیشن سے محروم ہے جبکہ ہمارے ساتھ پنجاب ۔سندھ اور ملک کے دیگر صوبوں میں تمام بھرتی ملازمین ریکولر ہو چکے ہیں اس کے علاوہ ای پی آئی سیل اسلام آباد نے 2010 کو صوبائی حکومت کو ریکولیرٹی کے بارے میں ایک لیٹر کیا جس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا 2014ی میں ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 2013 میں گورنر خیبر پختون خواہ نے تمام فاٹا ملازمین کو ریکولر کرنے کا حکم دیا اس کے علاوہ ہمیں ابھی تک سروس سٹرکچر بھی نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے 25 اپریل کوایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں ہم نے صوبائی حکومت کو دس دن کہ مہلت دی تھی مگر ابھی تک فاٹا ڈایکٹریٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہو ا لہذا ہم نے مجبور ہو کر پولیو سمیت تمام ویکسین کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور اپنے مطالبات تسلیم کرنے تک بائیکات کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری فاٹا ڈایکٹریٹ پر ہو گی