دینی مدارس میں 30 لاکھ طلباء مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں،مولانا ادریس

دینی مدارس میں 30 لاکھ طلباء مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں،مولانا ادریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورورپورٹ) دینی مدارس دنیاکی سب مغرب نے بڑی این جی اوز ہیں جہاں تیس لاکھ سے زائدطلباء وطالبات مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں مگران کی کوئی بھی فنڈنگ باہر سے نہیں ہوتی نہ ہی اب تک کسی مدرسے پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کو ئی ثبوت ملے ہیں انٹرنیت، فیس بک، موبائیل اور دیگر الیکٹرناک الاات کے ذریعے ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے ان خیالات کااظہارممتاز عالم الدیں شیخ القران مولانا محمد ادریس نے گزشتہ روز جامعہ عربیہ احسن المدارس ٹیکنئی بالا میں دستارفضیلت کانفرس جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئیے کیا اس موقع پرمدرسہ کے مہتم مولانا نظام الدین، مولانا محمد اعظم خان ، مولانا عبید اللہ انوار، مولانا قیصر شاہ، پروفیسر ڈاکٹر باچا رحمن ، سنیئر صحافی اور دیر یونین اف جرنلسٹ کے صدر محمد جلیل اور دیگر مقررین نے خطا کیا اس موقع پر مولانا محمد ادریس نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور مدارس کی بنیاد میں دارالعلوم دیوبند کے خدمات نما یاں ہیں اس سے قبل انہوں نے بٹ خیلہ میں بھی تقریب سے خطا کیا مولانا محمد ادرایس نے کہا کہ مدارس میں علماء حفظاء پید ا ہوتے ہیں اور لاکھوں کے تعدا میں بچوں کی دینی ودیناوی تربیت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام خواص دینی مدارس کے پشت پر کھڑے پرہوکر مالی وجانی مدد کریں اور دعوت وتبلیغ کے زریعے حضورﷺ کے پیغام کو عام کریں اور اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جنگ اسلحہ سے نظریات سے لڑھی جاتی ہے اہل حق اور اہل باطل کے مابین عالمہ جنگ لڑھی جارہی ہینہوں نے کہا کہ مغرب نے انٹرنیت، فیس بک، موبائیل اور دیگر الیکٹرناک الاات کے ذریعے ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے اور طلباء طالبات اور نئے نوجوان موبائل اور نیٹ کے غلط استعمال سے جرائم پیش افراد کے صفوں میں چلے گئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ فروغی اختلافات بھلا کر اسلام اور پا کستان کی بقا اور خوشحالی کے لئے متحد ہوجائیے انہوںے کہا کہ امریکہ اور انکے ہمنواں مسلمانوں کے قدرتی وسائل پر قبضہ کے درپے ہیں جبکہ ہمارے حکمران بھی انکے الہ کار بنے ہوئیے ہیں انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اسلام اور پا کستان کے مضبوط قلعے ہیں اوران قلعوں کی بربادی کے درپے قادیانی لابی اور طاغوتی طاقتیں ایک منظم سازش کے تحت مدارس کو بدنام کرنے کی کو ششوں میں مصروف عمل ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقصاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔مولانا شیخ ادریس کہاکہ جس معاشرہ میں غریب ومظلوم اور بااثراقوام کے لئے نظام عدل وانصاف کامعیاردہراہوجائے وہاں انصاف ملناناممکن ہوجاتاہے عدالتی نظام کی سست روی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے عدالتوں میں قتل کے زیرالتوامقدمات کافیصلہ نہ ہو نے پرانصاف ملنے سے مایوس عوام قانون ہاتھ میں لے کر خود انتقام لینے پرمجبور ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس دنیاکی سب بڑی این جی اوز ہیں جہاں تیس لاکھ سے زائدطلباء وطالبات مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں مگران کی کوئی بھی فنڈنگ باہر سے نہیں ہوتی نہ ہی اب تک کسی مدرسے پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کو ئی ثبوت ملے ہیں جبکہ دوسری طرف بیرونی دنیا کی فنڈنگ سے چلنے والے درجنوں نہیں سینکڑوں این جی اور پر کروڑں روپے کے کرپشن کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں کے ثبوت بھی وقتا پہ وقتا میڈیا پر آتے رہے ہیں جن کے دفاع کے لئے مغربی ممالک خود وکالت کررہے ہوتے ہیں۔