مہمند ایجنسی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

مہمند ایجنسی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل امبار میں پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 45 کلوگرام افیون برآمد۔ ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مہمند کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر نے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر تحصیل امبار میں لیوی فورس کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے پر الرٹ کر دیاتھا۔ کہ اس دوران لیویز چیک پوسٹ پر ایک موٹر کار کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے 45 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی اور ڈرائیور عبداللہ ولد ذوکم کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت یکہ غنڈ حوالات منتقل کر دیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ پی اے مہمند کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور منشیات کے اڈوں کے خلاف ایکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کاروائی بھی انسداد منشیات مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ افیون کی مالیت تقریباً گیارہ لاکھ روپے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر