ملک میں فلاحی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،سینٹر کریم خواجہ

ملک میں فلاحی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،سینٹر کریم خواجہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹر ڈاکٹر کریم احمدخواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں فلاحی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے خصوصا تعلیم اور صحت کے شعبے میں جتنی کوششیں کی جائیں وہ کم ہیں کیونکہ یہی وہ دو شعبے ہیں جن کو دنیا میں اہمت دی جاتی ہے اور انہیں شعبوں کو ترقی کی بنیاد بھی کہا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں روٹری کے ڈسٹرکٹ ٹریننگ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر روٹری کلب کراچی سی ویو کے سال2016-17ء کیلئے نو منتخب صدر انجینئرودہمل کرمانی،ڈسٹرکٹ گورنر سلیم راؤ ،روٹریک کلب کراچی سی ویو کی صدر زونیرا امام ،روٹری کلب سی ویو کے میڈیا کور آڈینٹرسید مظہر امام سمیت روٹری کلب کے مختلف ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر روٹریک کلب کراچی سی ویو کی صدر زونیراامام کا کہنا تھا کہ روٹریک کلب شہر کے پسماندہ علاقوں میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کو تیز کر رہی ہے، رواں ماہ روٹریک کلب روزگار کو وسعت دینے کی غرض سے خواتین میں مفت سلائی مشینیں تقسیم کرے گی تاکہ ایسے لوگ بھی غربت کے بھنور سے نکل سکیں اور اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن کر سکیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر