"ماں"دنیا کا سب سے مضبوط اور بے غرض رشتہ ہے ، ڈاکٹر آشابیدار

"ماں"دنیا کا سب سے مضبوط اور بے غرض رشتہ ہے ، ڈاکٹر آشابیدار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت "ماں کے عالمی دن "کے حوالے سے ایک سیمینار اسکول آف جرنلزم کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اساتزہ، صحافی خواتین اور دوسرے شعبہ جات سے منسلک خواتین نے شرکت کی ۔ سیمینار کی مقررہ معروف سائیکلوجسٹ ڈاکٹر آشابیدار نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماں وہ عظیم ہستی ہے جس سے ہمارا رشتہ بنا کسی غرض کے ہوتا ہے دنیا کے سب بے مضبوط اور بے غرض صرف وصرف ماں کا ہوتاہے ہمارے معاشرے میں عورت بطور ماں بہت معتبر جانی جاتی ہے جبکہ اس کے برعکس عورت ہو ناہی ہمارے معاشرے میں ایک گناہ بن گیا ہے اس ترقی یافتہ دور میں بھی عورت کے ساتھ بہت نارواں سلوک کیا جارہا ہے جبکہ عورت مرد کے شانہ بشانہ ہر امتحان میں اس کے ساتھ ہوتی ہے شہر کی نسبت گاؤں کی ماں یا عورت زیادہ محنت کرتی ہے اور گاؤں کی دیہات کی زندگی ہے بھی بہت مشکل اس کے باوجود عورت بطور ماں اپنے تمام فراٰئض باخوبی انجام دے رہی ہے ۔ہمارے معاشرے کے معاشرتی مسائل جن میں تعلیم ،روزگار اور رہائش کے ساتھ ساتھ تنقید، گھریلوں تشدود اور خواتین کو ہراساں کیا جانا عام سی بات ہے اب یہ سب ہمارے معاشرے کی اقتدار بنے ہوئے ہیں ۔عورت کا مقام وہ نہیں ہے جس پر وہ گامزن ہے عورت کو اپنا مقام حاصل کر نے کیلئے محنت کی ضرورت ہے اس وقت سب سے زیادہ ضرورت خواتین کو تعلیم یافتہ اور باخبر ہونے کی ضرورت ہے آج کی ماں جتنی باخبر ہو گی اتنا ہی موثر کردار ادا کرسکے گی اب دیکھنا یہ ہیکہ کتنا زیادہ معاشرہ ہم پر اثر انداز ہوتا ہے اور ہمیں مرد کے ساتھ مل کر اس معاشرے کو تشکیل دینا ہے جب مرداور عورت دونوںآگے بڑھے گے تو معاشرہ تبدیل ہو گاجب تک ہم اپنے گھر میں سے تبدیلی شروع نہیں کریں گے تب تک معاشرہ تبدیل نہیں ہو گا ۔معاشرے میں جو کچھ ہورہا ہے وہ قدرتی نہیں ہے وہ ہماری نفسیات ہی ایسی ہے ہمیں مردوں سے کمتر باور کرایا گیا ہے اسلئے ہم اپنے آپ کو مردوں سے کمترہی سمجھتے ہیں جبکہ دونوں ایک گاڑی کے پہیے ہیں اگر عورت کو باطور ماں اپنا مقام مزید بہتر کرنا ہے تو اولاد کی پرورش اچھی طرح سے کرنی ہو گی پڑھی لکھی ماں ہی پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دیتی ہے ۔ سیمینارسے اسکول آف جرنلزم کراچی کی شکیلہ سبحان، پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کی طاہرہ عالم ، مہناز سبحان ، سنجیدہ رضوان، ہیلن عامر اور دیگر اساتزہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ ماں ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے ۔ آخر میں پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے ڈاکٹر آشابیدار کوتعریفی سند پیش کی گئی ۔۔

مزید : کراچی صفحہ آخر