150 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 150 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 150 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج رات 8بجے نشتر پارک میں منعقدہوگی۔ اجتماعی شادی میں سیاسی، شوبز، سول سوسائٹی، اور حکومتی اہم شخصیات اپنی دعاؤں میں دلہنوں کو رخصت کریں گے۔