سپرہائی وے ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

سپرہائی وے ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی کے عقب میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود ہنگورہ گوٹھ نئی سبزی منڈی کے عقب میں نا معلوم ملزمان نے رکشے پر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں جان محمد بلوچ ولد شاہین بلوچ ہلاک اور در محمد بلو ولد توفیق محمد بلو زخمی ہو گیا۔دونوں کا آبائی تعلق کندھ کوٹ سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد رکشے میں سوار ہو کر گھر سے روانہ ہوئے کہ راستے میں ایک کار نے اوور ٹیک کر کے راستہ روکااور کار سے اتر کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر