ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کی مذمت کرتے ہیں ،عون نقوی

ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کی مذمت کرتے ہیں ،عون نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد عون نقوی نے شہر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رہنماء خرم ذکی کے بے حمانہ قتل سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،پر امن شہری اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانیوالے کالعدم جماعتوں کے مجرم آج بھی آزاد ہیں جو حکومت سندھ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ اور شہری حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹھہرے میں لائیں انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسیاں کالعدم جماعتوں کے عادی مجرموں پر ہاتھ ڈالیں اور ان مراکز اور مدارس کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے جہاں سے کفر کے فتوے جاری ہوتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پھیلا کر انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر