اپوزیشن جماعتوں نے میں نہ مانوں کی رٹ لگارکھی ہے،عبدالقیوم

اپوزیشن جماعتوں نے میں نہ مانوں کی رٹ لگارکھی ہے،عبدالقیوم

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے اتوار کے روز بتایا کہ اپوزیشن جماعتیں میں نہ مانوں، میں نہ مانوں کی رٹ لگا کر ملک میں شروع ہونے والے ترقیاتی ایجنڈے کی رفتار کم کرنا چاہتی ہیں۔چونکہ2018تک اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان پورے خطے میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے وہ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود کی والدہ کی رسم قل کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ رسم قل میں شرکت کرنے والوں میں راجہ مجاہد افسر، پیر شوکت کرولی، پیر ساجد حسین کرولی، پیر وقار حسین کرولی، قمر اقبال صوفی، سید مقصود ہمدانی، منیر حیدر مرید، لیاقت علی بٹ، حسن رضا پاشا، اعجاز ہمدانی،چوہدری وجاہت علی خان ،سابق سیکرٹری بار چوہدری تیمور علی خان، چوہدری عبدالغفار،ایس ایچ او صدرزراعت بلوچ، طارق تلہ گنگ، امیر خان بھٹی، چوہدری شوکت ایف آئی اے، شوکت رنگ الہٰی، قاضی غلام عباس، شکیل افضل منہاس، شاہ فہد بھیں، راجہ لطیف کھنوال، خواجہ فاروق ہارڈ وئیر، راجہ محمد عظیم اٹھوال، شاعر موٹر وے، ماما خان بہادر، محسن ملک شامل ہیں۔ جنرل عبدالقیوم نے مزید کہا کے وزیراعظم نواز شریف نے بااختیار جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب بلا تفریق ہوگا اور سب کاہوگا۔ بدعنوانی کے مرتکب تمام عناصر کو حساب دینا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر