پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کی تذلیل قابل مذمت ہے،راجہ علی اصغر

پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کی تذلیل قابل مذمت ہے،راجہ علی اصغر

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کی تذلیل اور انہیں ہراساں کرناقابل مذمت فعل ہے شاہانہ انداز میں جلسوں میں جانے اور پروٹوکول کے ساتھ جلسہ کے بعد رخصت ہونے والی پی ٹی آئی کے رہنما اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فورنک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کرنے والے خواتین کے ساتھ شرمناک رویہ اور ان کی تذلیل معمول بن گیا ہے پی ٹی آئی کے رہنما جلسہ کے اختتام پر خود تو لاؤلشکر کے ساتھ نکل جاتے ہیں پھر ان کے ٹائیگرز خواتین کی تذلیل کرتے ہیں جو قابل مذمت ہے راجہ علی اصغر نے کہا کہ ان واقعات کا ملبہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر ڈال کر حقائق پر پردہ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوٹیج کی مدد سے اس مذموم حرکت میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سزا دے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر