ن لیگ کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل، ترقی کا سفر جاری ر ہیگا ،برجیس طاہر

ن لیگ کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل، ترقی کا سفر جاری ر ہیگا ،برجیس طاہر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے امو رکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور وہ ملکی ترقی کے ایجنڈے پر اپنا سفر بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی ۔ انہوں نے یہ بات آج ضلع ننکانہ میں پنواں تا ککی پور جٹاں روڈ کاافتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں کو شہروں جیسی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام کا معیار زندگی بھی بلند کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اسی ویژن کی تکمیل کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کا ایک میگا پروجیکٹ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی سڑکوں پر اربوں روپے خرچ کر کے ان کو کارپٹ کیا جارہا ہے اور ان کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ،تاکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں اور کھیتوں سے منڈی تک اشیاء کی ترسیل کو بہتر بنا کر دیہی و زرعی معیشت کو ترقی دی جاسکے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت کا یہ پروگرام پنجاب کے دیہی علاقوں کیلئے گیم چیلنجز کی حیثیت رکھتا ہے جس سے آنے والے مہینوں اور سالوں میں پنجاب کی زراعت میں ایک خوشنما انقلاب برپا ہونے والا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح محمد نواز شریف نے اپنے وژن کے تحت ملک میں موٹر ویز کا جال پھیلانے کا پروگرام 90کی دہائی میں دیا اسی طرح پنجاب حکومت کے اس پروجیکٹ کو آنے والی دہائیوں تک یاد رکھا جائیگا اور پنجاب کی ترقی میں اس منصوبے کے کردار کو تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر